سعودی عرب میں قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2023 22:35

سعودی عرب میں قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ہدایت جاری کی ہے کہ شاہی فرمان پر فوری عمل کیا جائے اور قیدیوں کی رہائی کا عمل تیزکیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ رمضان المبارک کا مہینہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ گزار سکیں گے اور عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے درمیان رہ کر منا سکیں گے۔