کاشتکار بور آنے پر بہاریہ مکئی کی فصل کو کسی صورت پانی کی کمی نہ آنے دیں،محکمہ زراعت

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:08

کاشتکار بور آنے پر بہاریہ مکئی کی فصل کو کسی صورت پانی کی کمی نہ آنے ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) محکمہ زراعت نے کاشتکار وں کوبور آنے پر بہاریہ مکئی کی فصل کو کسی صورت پانی کی کمی نہ آنے دیں اور بور آنے پر کھیت کو ہمیشہ تر وتر حالت میں رکھاجائے تاکہ دانہ بننے میں مدد مل سکے ،تاہم فصل کے کھیت میں زیادہ پانی کھڑانہیں ہوناچاہیے کیونکہ اس طرح پودے کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہاکہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفوں سے پانی فراہم کرتے رہیں۔

انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے گوڈی بھی جاری رکھنی چاہیے جبکہ کاشتکار آخری گوڈی کرتے وقت پودوں کے ساتھ مٹی بھی چڑھا دیں تاکہ پودا گرنے سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے کہاکہ مکئی کے گڑوں اور کونپل کی مکھی کے تدارک کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے دانہ دار زہروں کا مناسب استعمال بھی ضروری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :