sکراچی کمپنی : ملزم نے 15 سالہ لڑکی کواغواء کرلیا،مقدمہ درج

ہفتہ 25 مارچ 2023 18:05

۲اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سیکٹر جی نائن ٹو میں ملزم نے 15 سالہ لڑکی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کرلیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق مدعی مقدمہ نے درخواست میں کہا کہ سائل سردار عبد الحمید ولد عبد الرحمن ساکنہ مکان نمبر 01 بلاک B 95 سیکٹر 9/2-G اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

مورخہ 03.2023. 23 بوقت قریب 01:30 بجے سحری کیلئے اٹھاتو اپنی بیٹی ش بعمر قریب 15 سال جوکہ 9thکلاس کی طالبہ ہے۔گھر میں موجود نہ تھی۔جس کی پڑتال کرنے پر معلوم ہوا۔کہ مسمی سلیمان جوکہ بلاک 397 فلیٹ نمبر 15 کا رہائشی ہے۔جوکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رابطے میں رہا ہے۔مجھے قوی شبہ ہے کہ مسمی بالانے میری بیٹی ش کو اپنی والدہ کی ایما پر زنا کی خاطر اغواء کیا ہے۔بذریعہ درخواست بالا استدعا ہے کہ سلیمان اور اس کی والدہ کے خلاف قانونی کاروائی کرکے میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 350/23 بجرم 365B درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔