Live Updates

مینزکرکٹ ورلڈ کپ سپرلیگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبرپر آگئی

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:01

مینزکرکٹ ورلڈ کپ سپرلیگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبرپر آگئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر آگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا،نیوزی لینڈ کے 22 میچز کے بعد 160 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ اس فہرست میں بھارت تیسرے، بنگلادیش چوتھے، پاکستان پانچویں اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے۔افغانستان کا ساتواں، ویسٹ انڈیز کا آٹھواں، جنوبی افریقہ کا نواں اور سری لنکا کا دسواں نمبر ہے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات