آئی جی خیبر پختونخواہ نے علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی کی پاداش میں ڈیرہ اسماعیل خان کی2ڈی ایس پیز تبدیل کر دیئے

اتوار 26 مارچ 2023 21:00

آئی جی خیبر پختونخواہ نے علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی کی ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) آئی جی خیبر پختون خواہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی کی پاداش میں ڈیرہ اسماعیل خان کی2ڈی ایس پیز تبدیل کر دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے سابق وفاقی وزیر علی امین کی ہتھالہ فارم ہائوس میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا لیکن وہاں موجودگی باوجود علی امین کی بوجہ گرفتاری نہ ہو سکی ،چنانچہ ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پربرہم ہو کر آئی جی پی خیبرپختون خوا اختر حیات گنڈہ پور نے ڈی ایس پی سٹی صغیر عباس اور ڈی ایس پی صدر سلیم پرویز کو تبدیل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :