Live Updates

عمران خان کے وکیل کی غلطی جج نے درست کرادی

پیر 27 مارچ 2023 22:34

عمران خان کے وکیل کی غلطی جج نے درست کرادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل کی غلطی درست کرادی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل سے کہا کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیرقانونی گرفتاری روکیں، درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل کی غلطی درست کرائی اور کہا کہ کیا میں کہہ دوں غیرقانونی نہیں تو قانونی گرفتار کرلیں، اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں۔

پی ٹی آئی وکیل کی سیکیورٹی ناکوں کی شکایت پر جسٹس عامر نے کہا کہ آپ کے پارٹی لیڈر آرہے ہیں، انہی کیلئے سیکیورٹی لگائی ہوئی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کے لیڈر خود زگ زیگ سے کنٹینر سے ہوکر آئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) اور اسلام آباد پولیس کو (آج)منگل تک عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :