ایکسائز پولیس شہداد کوٹ کی کارروائی،20کلو گرام چرس برآمد،ملزم گرفتار

پیر 27 مارچ 2023 22:36

ایکسائز پولیس شہداد کوٹ کی کارروائی،20کلو گرام چرس برآمد،ملزم گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) ایکسائز پولیس شہداد کوٹ نے ایکسائز انسپکٹر علی احمد عباسی کی سربراہی میں نصیرآباد چیک پوسٹ پر ایک مشکوک کار کی تلاشی کے دوران20کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران 20 کلو چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ایک ملزم غلام شبیر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

چرس گاڑی نمبر bbb-569 مہران سے برآمد کی گئے۔ ملزم رتو دیرہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چالہ نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ کہ افسران منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :