’’القدس کانفرنس ‘‘ 2اپریل شام 4بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگی

پیر 27 مارچ 2023 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2023ء) القدس فائونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام 2ماپریل بروزاتوار بوقت شام 4بجے کوئٹہ پریس کلب میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سالانہ القدس کانفرنس منعقد ہوگا کانفرنس کے مہمان خصوصی ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل،جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ ہوں گے جبکہ القدس کانفرنس سے علامہ مقصودعلی ڈومکی ودیگر علمائے کرام ،اسکالر ز خصوصی طور پر شرکت وخطاب کریں گی