محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے چھدرائی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

منگل 28 مارچ 2023 11:35

محکمہ زراعت کی  کاشتکاروں کو  ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2023ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے فوری چھدرائی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کی مشاورت کے بغیر زہریلی ادویات کے سپرے سے گریز کریں کیونکہ اس سے جہاں ضررساں کیڑے مرنے کا امکان ہوتاہے وہیں فصل کے دوست کیڑے بھی مرنے کا خدشہ ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے چھدرائی بھی اشد ضروری ہے لہٰذا کاشتکار فصل کا معائنہ جاری رکھیں اور اگر کوئی کمزور یا بیمار پودا نظر آئے تو اسے فوری طور پر نکال دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کا درمیانی فاصلہ کم از کم 6سے7انچ اور پودوں کی تعداد 34سے 40ہزار پودے فی ایکڑ ہونی چاہیے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ پہلی آبپاشی بوائی کے 25سے 30دن کے بعد کریں تاہم بعد ازاں فصل کی حالت کے مطابق آبپاشی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :