سرڈھیری پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،دہشت گرد گرفتار

بدھ 29 مارچ 2023 12:25

سرڈھیری پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،دہشت گرد گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) سرڈھیری پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کے مطابق گرفتار دہشت گرد شیر غنی عرف ابراہیم، اولس وال ولد غنی گل ساکن شمعے کورونہ نستہ کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

دہشت گرد چوکی عزیز آباد کے قریب کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی نیت سے موجود تھا۔ گرفتار دہشت گرد تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو کئی دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک راکٹ لانچرگولہ اور60فٹ پرائما کارڈ برآمد کر لئے گئے ہیں ،گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے۔