باغبان آم کے نئے باغات لگانے کا کام مارچ کے آخرتک مکمل کرلیں،ماہر زراعت

بدھ 29 مارچ 2023 15:13

باغبان آم کے نئے باغات لگانے کا کام مارچ کے آخرتک مکمل کرلیں،ماہر زراعت
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) باغبان آم کے نئے باغات لگانے کا کام مارچ کے آخرتک مکمل کرلیں جبکہ آم کے نئے باغات کی داغ بیل کرتے وقت آم کی مختلف اقسام کے متوقع قد کو ضرورمدنظررکھاجائے نیز بڑے قدوالی اقسام میں مالدہ، لنگڑا، سندھڑی، ثمر، ہشت، چونسہ اور فجری جبکہ چھوٹے قد والی اقسام میں دوسہری، انوررٹول، رٹول نمبر12اور سفید چونسہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویداکرم نے”اے پی پی“کو بتایا کہ بڑے قد و الی اقسام کی داغ بیل میں لائن سے لائن کا فاصلہ 35 فٹ جبکہ پودے سے پودے کا فاصلہ 30فٹ رکھنا چاہیے اس طرح ایک لائن میں 6 پودے فی ایکڑ لائنوں کی تعدادبھی 6 اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد 36بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے قد والی اقسام کی داغ بیل میں لائن سے لائن کا فاصلہ 31 فٹ جبہ پودے سے پودے کا فاصلہ 25 فٹ رکھیں اوراس طریقہ سے فی ایکڑ لائنوں کی تعداد 6 اور فی لائن پودوں کی تعداد7جبکہ فی ایکڑ پودوں کی تعداد 42 بنتی ہے۔\378