گوداموں میں مکئی کی فصل کو نقصان سے بچانے کیلئے سسری، کھپرے کا بروقت تدارک یقینی بنایاجائے، ماہرین زراعت

جمعرات 30 مارچ 2023 12:51

گوداموں میں مکئی کی فصل کو نقصان سے بچانے کیلئے    سسری، کھپرے  کا بروقت ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) گوداموں میں موجود دشمن کیڑے مکئی کی فصل کو 15 فیصد اور خصوصی حالات میں اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں لہٰذا گوداموں میں سارا سال موجود رہنے والے کیڑوں کا بروقت تدارک یقینی بنایاجائے تاکہ مکئی کی پیداوار کو نقصان سے بچانا ممکن ہوسکے۔جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے اے پی پی بتایاکہ دانوں کا پروانہ گوداموں میں مکئی کو سب سے زیادہ نقصان دینے والا کیڑا ہے جس کی صرف سنڈیاں ہی مکئی کے دانوں کو کھا کر نقصان کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سردیوں کے موسم میں سنڈیاں دانوں کے اندر چھپی رہتی ہیں تاہم جب موسم گرم ہوتا ہے تو برسات کے موسم میں یہ سنڈیاں کویا کی شکل اختیار کرلیتی ہیں جس کے پروانے بننے کے بعد نر اور مادہ 24 گھنٹوں کے اندر ملاپ کرتے ہیں اوراس کے بعد مادہ انڈے دیتی ہے جن کے شروع میں یہ انڈے چھوٹے اور سفید رنگ کے ہوتے ہیں جو بعد میں سرخی مائل ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ان انڈوں سے گرمیوں میں 4سے 8 دن کے اندر سنڈیاں نکل آتی ہیں جو دانوں میں سوراخ کر کے اندر داخل ہو جاتی ہیں اور کویا بننے تک دانوں کے اندر ہی رہتی ہیں اس کے بعد پروانے بن کر دانوں سے باہر نکل آتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ سونڈ والی سسری بھی گوداموں میں غلے کو کافی نقصان پہنچانے والا کیڑا ہے جو سردیوں میں پروانہ کی حالت میں پایا جاتاہے اورعام طور پر اس کی گوداموں میں افزائشِ نسل ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کھپرا بھی گندم، مکئی، چاول اور جوار کو نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گوداموں کے مالکان کیڑے مکوڑوں کے تدارک کیلئے زہریلی دوائیاں استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ اس عمل کے دوران پرانی بوریاں بھی اسی گودام میں ر کھ دیں تاکہ ان میں موجود کھپرے اور سسری کے انڈے اوربچے وغیرہ مر جائیں نیز جہاں تک ممکن ہو سکےنیا غلہ پرانے غلہ میں ذخیرہ نہ کیا جائے اور ان کو الگ الگ سٹور کیا جائے تاکہ پرانے غلہ میں کوئی کیڑا موجود ہوتو وہ نئے غلہ پر حملہ کر کے اس کو نقصان نہ پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :