مسجد حرام ، معذورافراد کے لیے مخصوص مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کی سروس دستیاب

معذور افراد کے لیے پہلی منزل پر خصوصی درمیانی چھتیں میزانین تیار کرکے مقامات بنائے گئے ،جنرل پریزیڈنسی

جمعرات 30 مارچ 2023 17:10

مسجد حرام ، معذورافراد کے لیے مخصوص مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کی سروس ..
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کے جنرل پریزیڈنسی نے بتایاہے کہ معمر افراد اور معذور افراد کے لیے پہلی منزل کے مخصوص مقامات میزانین میں طواف اور سعی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی سہولت دستیاب ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی مفت ہینڈ کارٹس اور الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کو بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

معذور افراد کے لیے پہلی منزل پر خصوصی درمیانی چھتیں میزانین تیار کرکے مقامات بنائے گئے ہیں۔موبیلٹی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری برائے فیلڈ افیئرز عبداللہ الجہنی نے وضاحت کی کہ موبیلٹی سروسز ڈیپارٹمنٹ گرینڈ مسجد کے اندر اور باہر مختلف مقامات پر مفت گاڑیاں فراہم کر رہا ہے۔ جہاں گرینڈ مسجد کے باہر مشرقی صحن میں مفت ہاتھ والی گاڑیاں دستیاب ہیں۔ زائرین اور معتمرین کے لیے ایسی 2000 ہاتھ سے چلانے والی گاڑیاں موجود ہیں۔ چوبیس گھنٹے ان گاڑیوں کو چلانے کے لیے ملازمین موجود رہتے ہیں۔ مشرقی صحن، شبیکہ، جبل الصفا، جیاد برج، ارقم کی سیڑھیاں اور مروہ میں متعدد مقامات پر 1300 برقی گاڑیاں دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :