پراسرارطور پر ناک سے خون، افریقی علاقہ قرنطینہ میں تبدیل

نئی اور نامعلوم بیماری میں بخار، سر درد، چکر آنا اور الٹی جیسی علامات محسوس ہوتی ہیں،رپورٹ

جمعرات 30 مارچ 2023 17:30

پراسرارطور پر ناک سے خون، افریقی علاقہ قرنطینہ میں تبدیل
گیٹیگا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) افریقی ملک برونڈی کے ایک قصبے کو خطرناک اور نئے قسم کے وائرس نے جکڑ لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بازیرو نامی علاقے میں کچھ لوگوں کی ناک سے خون بہنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس پراسرار وائرس سے اب تک 3افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق تینوں مریضوں کو اسپتال پہنچنے سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناک سے خون آنے لگا تھا، متاثرہ قصبے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔اس نئی اور نامعلوم بیماری میں بخار، سر درد، چکر آنا اور الٹی جیسی علامات محسوس ہوتی ہیں۔صحت کے حکام کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :