ٹرمپ پرممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیرکا شکار

گرینڈ جیوری کی جانب سے اپریل کے آخرتک کیسزپرغورکا امکان نہیں،غیرملکی میڈیا

جمعرات 30 مارچ 2023 17:35

ٹرمپ پرممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیرکا شکار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ فرد جرم کی کارروائی تاخیر کا شکار ہوگئی، گرینڈ جیوری چھٹیوں کے بعد کیسز دوبارہ سنے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر ٹرمپ نے 18 مارچ کو کہا تھا کہ ان پر 3 دن میں فردِ جرم عائد ہوگی۔ امریکا میں ایسٹر، پاس اوور، عیدالفطر اور 10 اپریل سے 2 ہفتے کی چھٹیاں آرہی ہیں۔گرینڈ جیوری کی جانب سے اپریل کے آخر تک کیسز پر غور کا امکان نہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ پر الیکشن 2016 سے پہلے اداکارہ کو زبان بندی کیلئی1لاکھ 30 ہزار ڈالر دینے کا الزام ہے۔