گورنرسندھ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کرکٹ میچ میں پہنچ گئے

جمعرات 30 مارچ 2023 18:00

گورنرسندھ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کرکٹ میچ میں پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نائٹ کرکٹ میچ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقہ میں نوجوان کرکٹرز نے گورنر سندھ کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا ۔گورنر سندھ نے شاندار بیٹنگ کی اور کئی گیندوں پر بلند و بالا شاٹس بھی مارے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر مجھے اپنا طالب علمی کا دور یاد آجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :