تھانہ ترکھانوالہ کی کارروائی 5لاکھ کا چوری شدہ مال ِمسروقہ برآمد،2 چور گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2023 18:12

تھانہ ترکھانوالہ کی کارروائی 5لاکھ کا چوری شدہ مال ِمسروقہ برآمد،2 ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا چوری شدہ مالِ مسروقہ برآمدکرکے دو چوروں کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ترکھانوالہ پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرگودہا کے نواحی علاقہ ترکھانوالہ پولیس نے چور گینگ کے 2 ارکان کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان عبدلجبار اور عاشق کے قبضے سے چوری کیا ہوا مال ِمسروقہ جسکی کل مالیتی 5لاکھ روپے ہے برآمد کر کے بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا جبکہ گرفتار ملزمان عبدلجبار اور عاشق کے خلاف چوری کامقدمہ درج کردیا گیاہے اورملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :