Live Updates

فرق نہیں پڑتا کہ بنچ 5 رکنی ہو یا فل کورٹ، عمران خان کا سپریم کورٹ بنچ ٹوٹنے پر درِعمل

اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل آئینی ماہرین سے مشاورت کی،آئینی ماہرین نے بتایا آئین کے تحت انتخابات 90 دن میں ہونا لازم ہے، حکومت اور الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔عمران خان کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 30 مارچ 2023 16:16

فرق نہیں پڑتا کہ بنچ 5 رکنی ہو یا فل کورٹ، عمران خان کا سپریم کورٹ بنچ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف سماعت کرنے والےسپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ ٹوٹنے پر ردِعمل آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سپریم کورٹ کا بنچ 5 رکنی ہو یا فل کورٹ ہو۔

ہم صرف اتنا جاننا چاہتے ہیں کہ  انتخابات 90 دن کی آئینی شق کے اندر ہوں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ دونوں اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اعلیٰ آئینی وکلاء سے مشاورت کی تھی جن میں سب واضح تھے کہ آئین کے تحت اسمبلی کی تحلیل کے بعد انتخابات 90 دن کے اندر ہونا لازمی ہے۔اب امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلرز اور سمجوتہ کرنے والا الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ انتخابات سے اتنے خوفزدہ ہیں اور اپنے سزا یافتہ لیڈروں کو سفید کرنے کے لیے اتنے بے چین ہیں کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کی کسی بھی علامت کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
۔خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنے کے خلاف سماعت کرنے والاسپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا ہے۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ کل کے حکم کے بعد بنچ کا مزید حصہ نہیں رہ سکتا۔

سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت بھی موخر کر دی گئی ہے۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے از خود نوٹس اختیار سے متعلق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیصلے کی مخالفت کی تھی، سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو 20نمبر دینے کے ازخود نوٹس کیس میں جسٹس شاہد وحید نے اپنے اختلافی فیصلے میں لکھا کہ اس کیس میں جن معاملات پر فیصلہ دیا گیا وہ عدالت کے سامنے تھے ہی نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات