Live Updates

چیف جسٹس مسلم لیگ ن کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین کے پابند ہیں، شاہ محمود قریشی

فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے،سپریم کورٹ کے قوانین ،انداز کا احترام کرنا چاہیے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 31 مارچ 2023 21:24

چیف جسٹس مسلم لیگ ن کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین کے پابند ہیں، شاہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پابند ہیں۔شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو مسلم لیگ کی خواہشات پرتوجہ نہیں دینی چاہیے ، فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قوانین اور انداز کا احترام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی کارروائی اور فیصلوں کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا گیا، اس اجلاس میں عدالتی فیصلوں اور سیاسی امور پر مشاورت ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی ورکرز اور ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر بھی مشاورت ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کیسز اورعدالتوں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہورہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات