بھارت میں مندرحادثہ ، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر42 ہوگئی

ہفتہ 1 اپریل 2023 15:19

بھارت میں مندرحادثہ ، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر42 ہوگئی
اندور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندور میں ہندوں کے مذہبی تہوار رام نومی کے موقع پر ایک مندر میں کنویں کی چھت گر جانے سے ایک بڑا حادثہ ہوا جس میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق شری بالیشور مہادیو جھولے لال مندر میں ایک کنویں پر چھت بنی ہوئی تھی جو عقیدت مندوں کے بوجھ سے دب کر ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 30 سے زائد لوگ 40 فٹ گہرے کنویں میں گر گئے، جس میں چار پانچ فٹ تک پانی موجود تھا۔ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں ابتدائی طور پر 14 افراد کے مرنے کی تصدیق کی تھی مگر بعد میں زخموں کا تاب نہ لا کر 21 مزید افراد لقمہ اجل بن گئے۔عینی شاہدوں کے مطابق حادثے کے وقت دو درجن سے زائد افراد کنویں کی چھت پر موجود تھے۔ کنواں مندر کے احاطے میں ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس کے اوپر ہی مندر بنا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :