ملتان،جعلسازی سے آٹے کے تھیلے حاصل کرنے والے 7 افراد گرفتار

ہفتہ 1 اپریل 2023 19:49

ملتان،جعلسازی سے آٹے کے تھیلے حاصل کرنے والے 7 افراد گرفتار
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) کمشنرانجنئیرعامرخٹک کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ ملتان نے گزشتہ روز مفت آٹا پوائنٹس پرنوسربازمافیا کے خلاف کڑی انسپکشن کی اورجعلسازی سے آٹے کے تھیلے حاصل کرنے والے 7 افراد گرفتار کرلئے۔اس موقع پرملزمان سے درجنوں سرکاری تھیلے برآمد کرلئے گئے۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کے شناختی کارڈز حاصل کرکے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کررہےتھےجس پرتمام ملزم حوالات بند کرکے مقدمات درج کرادیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرعمرجہانگیر نے بتایا کہ شام لاٹ گراؤنڈ،مدنی چوک اور ولایت حسین کالج پوائنٹس پرنوسرباز پکڑے گئے ہیں۔کمشنرانجینیئرعامرخٹک کی ہدایت پرسخت چیکنگ جاری ہے۔عمر جہانگیر نے کہا کہ فلورملزاورسنٹرزپرسٹاک و سپلائی کی دہری تصدیق کی جارہی ہےتاکہ خوردبرد کو روکاجاسکے۔ضلع ملتان میں گزشتہ روز 2 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے فراہم کئے گئے ہیں۔عمرجہانگیر نے کہا کہ شہریوں کے شدید رش کے باعث انتظامات فول پروف بنائے گئے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔

متعلقہ عنوان :