وہاڑی میں 13 ویں روز بھی مفت آٹا کی تقسیم کا سلسلہ جاری ،اب تک 8لاکھ آٹے کے تھیلے تقسیم

ہفتہ 1 اپریل 2023 20:10

وہاڑی میں 13 ویں روز بھی مفت آٹا کی تقسیم کا سلسلہ جاری ،اب تک 8لاکھ آٹے ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) حکومت کی جانب سے ضلع وہاڑی میں مفت آٹا کی تقسیم کا سلسلہ تیرہویں روز بھی جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ آٹا سینٹر کی خود مانیٹرنگ میں مصروف ہیں اب تک ضلع میں آٹھ لاکھ بیگ تقسیم ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹرز پر طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز اور ریسکیو 1122 کی سہولت دی گئی ہیں جبکہ معذور افراد کے لیے علیحدہ کاؤنٹر کام کررہے ہیں ،شہری دفاع کے رضا کار بھی لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں اورپولیس بھی حفاظت فراہم کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں 12 آٹا تقسیم سینٹرز کام کررہے ہیں ، وہاڑی تحصیل میں میں خورشید انور اسٹیڈیم ، لائبریری گراؤنڈ ، گورنمنٹ ہائی سکول ماچھیوال ، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول لڈن، تحصیل بورے والا میں قائد اعظم اسٹیڈیم بوریوالا ، ساہوکا اور شیخ فاضل، میلسی میں ٹبہ سلطان پور، جمنیزیم میلسی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میلسی میں آٹا تقسیم سینٹر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :