ساہیوال،پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے ڈاکو کے دوساتھی گرفتار

ہفتہ 1 اپریل 2023 21:33

ساہیوال،پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے ڈاکو کے دوساتھی گرفتار
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) پولیس یوسف والا نے چک 64فائیوایل کشتی پل پولیس مقابلہ میں ڈاکو کو ہلاک کرنے والے اُسکے دوساتھی ڈاکو خالداورمحمد الیاس گرفتار،مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق19فروری کو صبح سوا تین بجے تین ڈاکو گلشن علی ہاوسنگ کالونی کے زمیندارمحمد مسعود علی جو اپنے مویشی فارم سے واپس آتے ہوئے کارنمبر1020ایل ای کے سوار زمینداراورملازمین سے ڈاکو نقد ی 41ہزارروپے چھینک کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے ڈاکوئوں کا پیچھا کیا ،ڈاکوئوں نے کشتی پل پر پولیس سے مقابلہ کیااورمقابلہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا تھااوردوڈاکو فرارہوگئے تھے۔

پولیس یوسف والا نے مقدمہ 392،186,34,324,353,302,397ت پ اور 13اسلحہ ایکٹ درج کیا تھااور اب دوڈاکوئوںخالد اور محمدالیاس کو گرفتارکرکے مسروقہ مال دوپسٹل برآمد کرلیئے ۔پولیس مقابلہ کے دوران زخمی ہونے والے اپنے ساتھی ڈاکو عمران کو ہلاک کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ، مارے جانے والا ڈاکو اور گرفتار ڈاکو ئوں کا تعلق چک 18فورایل اوکاڑہ سے ہے اورمزید وارداتوںکا انکشاف کیا ہے پولیس نے تین یوم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :