تھانہ شمس کا لو نی پولیس کی کارروائی ،چوری میں ملوث گر وہ کے دوارکان گرفتار

ہفتہ 1 اپریل 2023 22:29

تھانہ شمس کا لو نی پولیس کی کارروائی ،چوری میں ملوث گر وہ کے دوارکان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) تھانہ شمس کا لو نی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے ما ل مسروقہ برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھا نہ شمس کالو نی پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گر وہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا، ملزمان کی شنا خت اقبال اور عثما ن کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ شمس کا لو نی میں مقدمہ درج ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،سی پی او آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا" پکار- 15 "پر اطلا ع دیں۔

متعلقہ عنوان :