
اسلام آباد،مختلف علاقوں سی 8 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار
ملزمان سے بھاری مقدار میںمنشیات اور اسلحہ برآمد،مقدمات درج
ہفتہ 1 اپریل 2023 22:29

(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں سی08ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،تھا نہ آ بپارہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم شاہد مسیح کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 515گر ام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم عادل کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ایک عدد رائفل 8mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،تھا نہ سنگجا نی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم ضیافت محمود کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1100گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم محمد علی رضا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 225گر ام ہیر وئن برآمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم محمود کو گرفتار کرکے 120گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس نے ایک ملزم اینڈ یکا جی انتھو نی (غیر ملکی) کو گرفتار کرکے 180گر ام آ ئس اور 250گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، جبکہ مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران دو مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا "پکار-15 " پر فوراً اطلا ع دیں۔
مزید قومی خبریں
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بجٹ تیاریوں ،تشکیل کیلئے کلیدی دفاتر میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی
-
تمام محکمے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں، میرسرفرازبگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.