اشنا شاہ نے رمضان المبارک کے صدقے فیروز خان کومعاف کردیا

اداکارفیروزخان کی اداکار منیب بٹ کے بعد اب اداکارہ اشنا شاہ سے بھی صلح ہوگئی

جمعرات 6 اپریل 2023 12:13

اشنا شاہ نے رمضان المبارک کے صدقے فیروز خان کومعاف کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2023ء) تنازعات کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اداکار منیب بٹ کے بعد اب اداکارہ اشنا شاہ سے بھی صلح ہو گئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ اشنا شاہ نے اداکار فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اداکار فیروز خان اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبوی? کا ترجمہ بھی شیئر کیا، جس کے مطابق ’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے، اس کے درمیان میں بخشش ہے اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے‘ اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے اس کے علاوہ مزید دو اور اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے کیس کو فیروز خان کے معاملے سے جوڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس میں کسی کو اس قدر ہراساں کیا جائے کہ وہ خود کو ہی نقصان پہنچا دے۔