اداکارفیروزخان کی اشنا شاہ سے صلح ہو گئی

جمعرات 6 اپریل 2023 22:00

اداکارفیروزخان کی اشنا شاہ سے صلح ہو گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2023ء) تنازعات کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اداکار منیب بٹ کے بعد اب اداکارہ اشنا شاہ سے بھی صلح ہو گئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ اشنا شاہ نے اداکار فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی سٹوری میں اداکار فیروز خان اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبویؐ کا ترجمہ بھی شیئر کیا، جس کے مطابق ’’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے،‘ اس کے درمیان میں بخشش ہے اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے‘ اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے اس کے علاوہ مزید دو اور سٹوریز شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کے کیس کو فیروز خان کے معاملے سے جوڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی ایسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی جس میں کسی کو اس قدر ہراساں کیا جائے کہ وہ خود کو ہی نقصان پہنچا دے۔