وزیرآباد : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے سرکاری ادویات اورسامان کی چوری
گنگو گینگ(اسپتال ملازمین) رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،سول ہسپتال ایم ایس احسان اظہر بٹ نے تمام حقائق پر مبنی رپورٹ حکام بالا اور سی ای او ہیلتھ گوجرانوالہ کو بھجوا دی
منگل 11 اپریل 2023 22:47
(جاری ہے)
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ملازمین کو وزیرآباد حلقہ سے تعلق رکھنے والے حکومتی اور اپوزیشن کے طاقتور با اثر قائدین کی آشیرباد حاصل ہے اور درجہ چہارم کے ملازمین چوکیدار اور سینٹری سپروائزر کی پوسٹ پر بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو فارمیسی انچارج اور دیگر اہم پوسٹوں پر تعینات کر کے کرپشن کا راستہ کھولا گیا ہے اور سیاسی میدان میں دست وگریبان پارٹیوں کے کارندے چوری اور کرپشن میں اکٹھے ہیں۔
ایم ایس احسان اظہر بٹ نے چوری معاملہ کی تمام انکوائری مکمل کر کے تمام حقائق کی رپورٹس گوجرانوالہ سی ای او ہیلتھ کو ارسال کر دی ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ قومی اداروں سے سیاسی عناصر کی ملی بھگت سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے ایک ہمہ گیر انقلاب کی ضرورت ہے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کرپٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیں۔ یاد رہے گنگو گینگ میں شامل متعدد اوباش قسم کے افراد پرائیویٹ ملازم ہیں جبکہ ایک دو مستقل ملازم جن کا تعلق درجہ چہارم سے ہے اس گینگ کی سربراہی کر رہے ہیں اور مذکورہ گینگ کے پاس اسپتال کے میڈیکل رہکارڈ سمیت ،ملازمین ڈاکٹرز کا تمام ریکارڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ایسے غیر ذمہ دار افراد کی نگرانی میں دیا گیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعظم کے وژن کے تحت ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے پرعزم ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،مریم اورنگزیب
-
ملک میں کسان کو بے بس کر کے زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، حافط نعیم الرحمان
-
حکمران خاندان کے پاس عوام کو دینے کیلئے پانامہ لیکس تو کبھی دبئی لیکس ہیں،یاسمین راشد
-
رئیل اسٹیٹ سیکٹرٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات پر آئی ایم ایف کا اظہارعدم اطمینان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں کے اخراجات کا معاملہ
-
توڑ پھوڑ کا مقدمہ ، فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ، آج پھر طلب
-
سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہائیکورٹ میں اے ٹی سی راولپنڈی سے کیس منتقل کرنے کی درخواست پر ہونے والی سماعت میں پیشی
-
پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ
-
بشریٰ بی بی کا احتساب عدالت کے جج پر عدم اعتماد
-
پنجاب بھر کے اسکولوں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نگران دور کے تمام اقدامات کی تحقیقات کروانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.