
ق* حکومت تمباکو مصنوعات پر ٹیکس کی موجودہ شرح سے 60 ارب مزید ریونیو حاصل کرے گی
ہفتہ 15 اپریل 2023 18:30
(جاری ہے)
اگرچہ تمباکو کی صنعت زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں سے ایک ہے لیکن تمباکو کی صنعت سے حاصل ہونے والی آمدنی صرف 120 ارب ہے۔ اس لیے صنعت یہ دعویٰ نہیں کر سکتی کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔
ایک ایسی صنعت جو لوگوں کی صحت اور مالیات کو اتنا شدید نقصان پہنچا رہی ہے، اسے یہ کارڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے کہ اس پر ٹیکسوں کا 'بوجھ' پڑ رہا ہے۔ لہٰذا تمباکو کی صنعت کی طرف سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر کان دھرنے کے بجائے سب کو حکومت کے اس فیصلے کو سراہنا چاہیے جو پاکستانیوں کی صحت اور معیشت کے مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو تمباکو کی مصنوعات کے حوالے سے ٹیکس میں اضافے کے فیصلے پر ثابت قدم ہونا چاہیے کیونکہ تمباکو پر موجودہ ٹیکس سے 60 ارب مزید ریونیو حاصل ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمدردی حاصل کرنے کے لیے تمباکو کی صنعت جذباتی حربے استعمال کرتی ہے مثلاً غریب خاندانوں کا کفیل ہونے کا دعویٰ وغیرہ۔ حقیقت یہ ہے کہ تمباکو کی صنعت کی مہلک مصنوعات لوگوں کے قیمتی وسائل چھین رہی ہیں۔ اس وقت پاکستانی سگریٹ نوشی پر اپنی ماہانہ آمدنی کا اوسطاً 10 فیصد خرچ کرتے ہیں۔ لہٰذا، اس اضافے سے سگریٹ کم آمدنی والے شہریوں اور بچوں کی پہنچ سے باہر ہو جائے گا اور وہ اس کے نقصانات سے بچ جائیں گے۔ پروگرام مینیجر (سپارک) خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ سگریٹ کی غیر قانونی تجارت ایک تلخ حقیقت ہے تاہم اس کی شرح صنعت کے دعویٰ کردہ اعداد و شمار سے بہت کم ہے۔ یہ کمپنیاں اپنی پیداوار کو ٹیکس بچانے کے لیے کم ظاہر کرتی ہیں اور پھر اپنی غیر رپورٹ شدہ مصنوعات کو غیر قانونی مارکیٹ میں فروخت کرتی ہیں جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔مزید برآں، غیر قانونی تجارت کوئی بہانہ نہیں ہے۔ تمباکو کی صنعت ایک مہلک اور غیر ضروری مصنوعات بنا رہی ہے۔ نتیجتاً، اسے ٹیکس ادا کرنے میں کوئی عار نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا فروری میں ایف ای ڈی میں اضافہ ایک اچھا قدم ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کو چاہیے کہ وہ باقاعدگی سے ٹیکسوں میں اضافہ کرے تاکہ مہنگائی اور فی کس آمدنی میں اضافے کی وجہ سے سیگرٹ کی خرید آسان نہ ہو سکے اور پاکستانی عوام تمباکو کی مصنوعات کے نقصانات سے محفوظ رہیں۔مزید قومی خبریں
-
جائیداد کا تنازعہ، ملزم نے دادی، چاچی، چاچا اور کمسن بچوں کو قتل کر دیا
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.