جیکب آباد میں کار سے گٹکا اور دیگر منشیات برآمد،دو ملزمان گرفتار

بدھ 19 اپریل 2023 22:29

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2023ء) جیکب آباد کے مبارکپور تھانے کی حدود سے پولیس نے کارنمبرbun386کو اپنی تحویل میں لیکر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے کار گٹکے اور پان پراگ سے بھری ہوئی تھی پولیس نے ایک ملزم شکارپور کے رہائشی مٹھل ولد رسول بخش میرانی کو گرفتارکیا ہے معلوم ہوا ہے کہ کار سے چرس بھی بر آمد کی گئی ہے جو کہ غائب کر دی گئی ہے رابطے پر ایس ایچ او مبارکپور تھانہ انیس شیخ نے بتایا کہ کیس آباد پولیس کا تھا اس لئے کار آباد پولیس کے حوالے کی ہے دوسری جانب آباد پولیس کیب مطابق 20بوریاں گٹکے کی برآمد کرکے دو ملزمان مٹھل میرانی اور قاسم پٹھان کو گرفتار کیا ہے جو کہ بلوچستان سے شکارپور گٹکا اسمگل کر رہے تھے واقع کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ،کار میں چرس موجود نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :