سوناکشی سنہا کی پہلی ڈرامہ سیریز 'دھاڑ' 12 مئی کو ریلیز ہوگی

یہ سوناکشی سنہا کا پہلا او ٹی ٹی پروجیکٹ ہے، سیریز 8 قسطوں پر مشتمل ہے

جمعہ 21 اپریل 2023 11:38

سوناکشی سنہا کی پہلی ڈرامہ سیریز 'دھاڑ' 12 مئی کو ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2023ء) خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا کی ڈرامہ سیریز 'دھاڑ' 12 مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔یہ بھارت کی پہلی سیریز ہے جسے برلن کے بین الاقوامی فلمی میلے میں نمائش کا اعزاز حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

سیریز میں سوناکشی سنہا نے انجلی بھاٹی کا کردار ادا کیا ہے جو ایک فرض شناس اور سخت گیر پولیس افسر ہے۔او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 'دھاڑ' کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا۔یہ سوناکشی سنہا کا پہلا او ٹی ٹی پروجیکٹ ہے، سیریز 8 قسطوں پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :