eگٹکا، ماوا، مین پوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 27 اپریل 2023 19:00

ًٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو کی زیر صدارت گٹکا، ماوا، مین پوری و دیگر منشیات کی روک تھام کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید افتخار علی شاہ، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ ناروٹیکس کنٹرول آفیسر محمد جمن میمن، ڈی آٓئی بی انچارج اے ڈی شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ انیس عباسی، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو اقبال احمد تنیو، مختیارکار گھوڑاباری ذوالفقار علی کوندھر، تاجر اتحاد کے صدر ڈاکٹر کامران اور جنرل سیکریٹری کامران غنی میمن اور معزز شہری حاجی خیر محمد بروہی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے، ہم سب کو مل کر گٹکا، ماوا، مین پوریاورمنشیات سمیت معاشرے کی ہر غلاظت کو صاف کرنا ہوگا تاکہ عام عوام باالخصوص نوجوانوں پر غلط اثرات نہ پڑیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منشیات کی روک تھام کے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے قلم 144 نافذ ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کے مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ گٹکا، ماوا اور منشیات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گٹکا، ماوا، مین پوری اور منشیات نوجوانوں کو تباہ کر رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے فوری طور پر بڑا کریک ڈاؤن شروع کریں اور اس ضمن میں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے تاکہ گٹکا، ماوا اور دیگر منشیات میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی سپلائی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گٹکا، ماوا اور دیگر منشیات تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی شروع کی جائے تاکہ معاشری سے اس ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ ناروٹیکس کنٹرول آفیسر محمد جمن میمن نے بتایا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے ایکسائز پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے کیس داخل کئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید افتخار علی شاہ نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران گٹکا اور مین پوری کے 162 کیسسز رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ 330 میں سے 296 ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے 8277 کلو گرام گٹکااور ماوا کے علاوہ 9629 کلو گرام مٹیریل بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :