ماہ اپریل میں پرائس کنٹرول کاروائیوں میں ضلع جہلم کی پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن، 7691کاروائیاں کرتے ہوئے 374گراں فروشوں کو پانچ لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 28 اپریل 2023 14:31

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2023ء) ماہ اپریل میں پرائس کنٹرول کاروائیوں میں ضلع جہلم کی پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن، گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر نگرانی ماہ اپریل میں اب تک گراں فروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہیں، ماہ اپریل میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل جہلم میں 7691 کاروائیاں کرتے ہوئے 374گراں فروشوں کو پانچ لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے جبکہ 17گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کیا گیا، تحصیل دینہ 2168کاروائیاں کی گئیں جس میں 43گراں فروشوں کو ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانے اور 21دوکانداروں کو گراں فروشی کرنے پر گرفتار کیا گیا، تحصیل سوہاوہ میں 1338کاروائیوں میں 44دوکانداروں کو جرمانے کرکے 1لاکھ 48ہزار جرمانے وصول کئے گئے جبکہ تحصیل پی ڈی خان میں ماہ اپریل کے دوران 2851کاروائیاں کرکے 127گراں فروشوں کو 2لاکھ 8ہزار روپے جرمانے کرکے 27دوکانداروں کو جیل بھجوایاگیا۔

(جاری ہے)

اس طرح مجموعی طور پر ماہ اپریل کے چار ہفتوں کے دوران 14ہزار سے زائد مقامات پر مختلف اوقات میں پرائس چیکنگ کی گئی اور 65گراں فروشوں کوجیل بھجوانے کیلئے علاوہ لاکھوں روپے جرمانے کی مد میں وصول کئے گئے، ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ناجائز منافع خوروں اور گراں فروش مافیا کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں اور سرکاری نرخوں پر فروخت نہ کرنے والوں کے مزید قانونی کاروائیوں کا سامنا کرنا ہو گا پرائس مجسٹریٹس اس حوالے سے کام کو مزیدبہتر بنائیں۔

متعلقہ عنوان :