جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ضرر کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان سمیت4منشیات فروش ملزمان گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 2 مئی 2023 12:38

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ضرر کے مقدمہ میں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ جلالپور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان کوگرفتار کر لیاملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑیوں کے وار کرکے 2افراد کو زخمی کر دیا تھاجبکہ تھانہ دینہ،کالا گجراں اور سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیاقبضہ سے 26لیٹر شراب اور 72بوتلیں ولائتی شراب برآمد جبکہ تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا قبضہ سے ریوالور برآمدجبکہ تھانہ جلالپور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیااشتہاری مجرم نے ڈنڈے کے وار کر کے اپنی بھابی کو قتل کیا تھا،واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔