کرکٹ میں پاکستان کی ’’ڈبلیوز کی جوڑی‘‘کیلئے آسٹریلیا میں خصوصی اعزاز

منگل 2 مئی 2023 15:41

کرکٹ میں پاکستان کی ’’ڈبلیوز کی جوڑی‘‘کیلئے آسٹریلیا میں خصوصی اعزاز
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2023ء) کرکٹ میں پاکستان کی معروف ’’ڈبلیوز کی جوڑی‘‘کو آسٹریلیا میں اعزاز سے نواز دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈبلیوز کی جوڑی سے مشہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم اکرم اور وقار یونس کو آسٹریلیاکے سڈنی کرکٹ گرائونڈ کی اعزازی رکنیت دے دی گئی۔وسیم اکرم اور وقار یونس کو پیر کو ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، بھارت کے سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور روی شاستری کو یہ اعزاز مل چکا ہے۔