نواز شریف کاسابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے الزامات پر کارروائی کا مطالبہ

بدھ 3 مئی 2023 01:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2023ء) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگوکے دوران نواز شریف نے کہا کہ قانون توڑنے والوں کو فوری اور مناسب سزا کا سامنا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ ثاقب نثار نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان اپنے دور میں آئین کی خلاف ورزی کی۔نواز شریف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں ثاقب نثار کے مبینہ طور پر غلط کاموں کا ذکر کرنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ نواز شریف نے معاملے کی مکمل تحقیقات پر زور دیا ہے اور سوال کیا ہے کہ ؁ثاقب نثار ان الزامات کے خلاف اپنا دفاع کیسے کریں گے۔