ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 مئی 2023 12:57

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے سائلین کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا،متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :