بیوٹمز میں منعقدہ سیمینار میں گورنر بلوچستان کی بطور مہمان خاص شرکت

پیر 8 مئی 2023 19:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2023ء) بلوچستان تھنک ٹینک نیٹورک بی ٹی ٹی این کی جانب سے ’’پاکستان کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی میں رکاوٹیں - آگے کا راستہ‘‘ کے عنوان سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سیمینار میں مہمان خصوصی تھے۔

سیمینار میں سابق گورنر اویس احمد غنی، اسسٹنٹ پروفیسر ایریا اسٹڈی سینٹر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب بلوچ، ڈائریکٹر انسٹیوٹ آف انسٹوریکل اینڈ سوشل ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد، اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف جیوگرافی اینڈ ریجنل پلاننگ یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی، ریٹائرڈ سیکرٹری محفوظ علی خان نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے جس میں انہوں نے پاکستان کو درپیش سماجی،معاشی اور سیاسی معاملات پر سیر حاصل بحث کی اور اس ضمن میں پیش آنے والے رکاوٹوں کی وجوہات اورحل کے بارے میں اپنے ٹیکنیکل تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

علی سرور نقوی، آصف درانی، قاضی خلیل اللہ (ریٹائرڈ)سفراء پاکستان اور اویس احمد غنی سابق گورنربلوچستان اور کے پی کے نے سیمینار کے مختلف سیشنز کو چیئر کرتے ہوئے اپنے مقالے پیش کیں اور شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ قبل ازیں آغا احمد گل ہیڈ آف بی ٹی ٹی این نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں یونیورسٹی طلباء، فیکلٹی ممبرزاور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں گورنر بلوچستان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان میں اعزازی شیلڈ تقسیم کئے۔