9 مئی کے واقعات،ملک امین اسلم سمیت کئی سابق اراکینِ اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
ظہرالدین علیزئی،عبدالحئی دستی،قیصر مگسی اور سجاد چھینہ سمیت دیگر سابق صوبائی ارکانِ اسمبلی شامل ہیں
عبدالجبار جمعرات 18 مئی 2023 14:55
(جاری ہے)
جبکہ مظفر گڑھ سے عون حمید ڈوگر،نیاز گشکوری اور عملدار حسین قریشی نے بھی پارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ تمام ارکان کی جانب سے آج ہی پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے۔
یاد رہے کہ سابق ارکانِ اسمبلی محمود مولوی اور عامر کیانی بھی تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں،عامر کیانی نے گزشتہ روز سیاست سے دستبردار ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی رکنیت اور تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر ذاتی طور پر تکلیف ہوئی،سیاست سے دستبرار ہو رہا ہوں،اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے پاکستان پر آنچ آئے۔ 9 مئی کے بعد عمران خان سے ملنے گیا لیکن ملاقات نہ ہو سکی،ادارے ریاست کا حصہ ہیں اور پارٹیاں عوامی رائے پر آتی جاتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری ڈومین سیاست ہے اور ہمیں سیاست ہی کرنی چاہیے،پاکستان سے منسوب املاک پر حملہ بہت تکلیف دہ تھا۔ عامر کیانی نے کہا کہ سرحدوں پر لڑائی اور اندر بھی لڑائی ہو گی تو کون محفوظ ہو گا؟ انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے سادہ ہے کہ ہمیں حدود میں رہ کر جدوجہد کرنی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.