مظفرگڑھ،تیزرفتار مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،اسکول جانے والے 3 بھائی جاں بحق

ہفتہ 20 مئی 2023 18:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2023ء) کوٹ ادو شہر میں جی ٹی روڈ پر اباسین سی این جی پمپ کے قریب تیزرفتار مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے اسکول جانے والے 3 کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق کوٹ ادو شہر میں جی ٹی روڈ پر اباسین سی این جی پمپ کے قریب ایک تیزرفتار مسافر بس نے اسکول جانے والے 3 کمسن موٹرسائیکل سوار بھائیوں کو کچل دیا،