Live Updates

عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ

عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے ،بتایا جائے ڈرون اور میزائل آئے کیسے ‘ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی

جمعرات 8 مئی 2025 19:22

عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء) تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے ، عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے ،بتایا جائے ڈرون اور میزائل آئے کیسے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قوم بزدل ہے نہ بزدل لیڈر کو قبول کرتی ہے ، ملک کا ایک ہی بہادر لیڈر ہے جو مودی کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے اور بھارت کی بینڈ سے بینڈ بجا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جو مودی کا نام نہیں لے سکتے جو اس پر ٹوئٹ نہیں کر سکتے اور یہ نہیں کہہ سکتے کہ بھارت یہ سب کچھ کر رہا ہے کیونکہ وہاں پر آپ کے تجارتی اور ذاتی مفادات ہیں ۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات