والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے

ڈرونز کو لاہور کی فضائی حدود میں لاک کیا گیا ،اینٹی ائیر کرافٹ گنز سے مار گرایا گیا

جمعرات 8 مئی 2025 19:25

والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)والٹن کے علاقے میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین ڈرونزحملے ناکام بنائے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اینٹی ایئرکرافٹ گنز کے ذریعے تین ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دشمن ڈرونز کو لاہور کی فضائی حدود میں لاک کیا گیا جس کے بعد فوری ردعمل میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز شہر میں ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی فضائی یا زمینی خطرے کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :