نیشنل پارٹی ضلع خاران کے ضلعی اور تحصیل کابینہ کے انتخابات مکمل ،میونسپل کمیٹی کے نومنتخب کونسلر چیف اف ہلمرک میر کے ڈی بلوچ صدر اور یونس بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 22 مئی 2023 18:10

خاران، 22مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2023ء) نیشنل پارٹی ضلع خاران کے ضلعی اور تحصیل کابینہ کے انتخابات مکمل میونسپل کمیٹی کے نومنتخب کونسلر چیف اف ہلمرک میر کے ڈی بلوچ صدر اور یونس بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس سلسلے میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حبیب اللہ فقیرزئی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جبکہ اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ تھے ۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے ضلع اور تعصیل کے کابینہ لیا گیا جس کے مطابق میونسپل کمیٹی کے نومنتخب کونسلر چیف آف ہلمرک میر کے ڈی بلوچ صدر جبکہ یونس بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اسی طرح نیشنل پارٹی کےدیگر ضلعی عہدیداروں میں سینئر نائب صدر شعیب مسکان زئی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبد الروف شاہوانی ، رابطہ سیکرٹری خورشید ، سیکرٹری اطلاعات شاہ فیصل کبدانی ، سوشل میڈیا سیکرٹری واجہ امان بلوچ ، خازن حاجی محمد علم قمبرانی ، لیبر سیکرٹری شاہ میر فقیرزئی ، یوتھ سیکرٹری سونو بلوچ ، خواتین سیکرٹری پروین بلوچ منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ تحصیل سر خاران کے تحصیل صدر حاجی عبد الغفار مسکان زئی نائب صدر حاجی ممتاز بنگلزئی، جنرل سیکرٹری برکت علی تگاپی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خلیل احمد بلوچ ، رابط سیکرٹری ظفر مراد حاجزی ، خازن عبد الرازق بلوچ ، لیبر سیکرٹری مولوی احمد رضا بنگلزئی ، یوتھ سیکرٹری شعیب دیدگ شاہوانی ، سوشل میڈیا سیکرٹری اسرار احمد دھیانی جبکہ تحصیل خاران کے لئے صدر محمد ہاشم بلوچ ، نائب صدر صلاح الدین بلوچ ، جنرل سیکرٹری اورنگزیب ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ہدایت اللّٰہ ، رابط سیکرٹری فتح خان ساسولی ، سوشل میڈیا سیکرٹری وسیم اکرم بلوچ ، خازن حبیب احمد ریکی پریس سیکرٹری تنذیب ، خواتین سیکرٹری بی بی شمع منتخب ہوئے ۔

اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، نومنتخب ضلعی صدر چیف آف المرک میر کے ڈی بلوچ ، کرنل قذافی بلوچ ، حبیب اللہ فقیرزئئ ، محمد علم قمرانی، حافظ علی نواز بلوچ، امان بلوچ آصف نور بلوچ نے خطاب کیا۔ جبکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے نو منتخب ضلعی کابینہ ، تحصیلی خاران کابینہ اور سر خاران ، کابینہ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ اپنی تنظیمی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے بروئے کار لا ئیں گے ۔

اور پارٹی کو ضلع خاران میں عوامی قوت کے طور منظم کرینگے اور عوام کی مفادات کا بھرپور دفاع کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے ساحل وسائل کی دفاع کیلئے حقیقی سیاسی جماعت کا قیام ناگزیرہیے۔بلوچستان کی سیاسی، جغرافی اہمیت کو پیش نظر رکھ کر ہمیں اپنے عوام کو منظم کرناہوگا اور انھیں نظریاتی اور فکری سیاست کی طرف راغب کرنےکے اور منظم کرنے میں تنظیم کا کلیدی کردار ہوتا ہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نچلی سطح پرںتنظیم کاری یونٹ سازی اور ممبر سازی کر کے پارٹی کو منظم اور سیاست میں منفی رحجانات کو ختم کرنا ہوگا ۔ ۔ انہوں نے کہا عوامی قوت کے بل بوتے پر ہم سیاسی عمل سے کرپشن مافیا ،ڈرگ مافیا اور کمیشن مافیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔نیشنل پارٹی ہر سطح عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی ۔\378