نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شئیر کرنے کے خلاف کریک ڈائون کا دائرہ وسیع کر دیا

بدھ 24 مئی 2023 14:19

نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شئیر کرنے کے خلاف کریک ڈائون کا دائرہ وسیع کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2023ء) نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شئیر کرنے کے خلاف کریک ڈائون کا دائرہ وسیع کر دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپنی نے بیان میں کہا کہ ایک نیٹ فلکس اکائونٹ ایک گھرانے کے لئے ہے۔اس سے قبل نیٹ فلکس نے بتایا کہ تقریبا دس کروڑ صارفین اپنا پاس ورڈ دیگرافراد کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں،اس عمل سے کمپنی کو نئے ٹی وی شو اور فلموں کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

(جاری ہے)

نیٹ فلکس نے مستعار یا شئیرڈ اکائونٹ کا اضافہ کیا جن میں صارفین اضافی قیمت کے بدلے نئے صارفین ڈال سکتے ہیں یا نیٹ فلکس پروفائل کو نئے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس تجربے کو اب 100 سے زائد ممالک میں لاگو کیا جا رہا ہے۔کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو ٹیڈ سرانڈوس کے مطابق اکائونٹ شئیرنگ کا یہ اقدام ہمیں نئے صارفین کو شامل کرنے کا موقع دے گا جس سے نیٹ فلکس کو طویل مدتی ترقی میں مدد ملے گی۔نیٹ فلکس نے اس سے قبل پاس ورڈ شئیر کرنے والے اکائونٹس کے خلاف کریک ڈائون کرنے کو ملتوی کر دیا تھا تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے۔نیٹ فلکس کے مطابق اپریل میں صارفین کی تعداد 232.5 ملین تک پہنچ گئی تھی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :