Live Updates

پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی ق لیگ میں شامل ہو گئیں

2017 میں معلوم تھا کہ ہواؤں کا رخ عمران خان کی طرف تھا لیکن سچ کا علم اٹھایا ، اپنی کرسی کو کبھی قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں کیا،عائشہ گلہ لئی مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، چوہدری شجاعت

جمعرات 25 مئی 2023 23:09

پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی ق لیگ میں شامل ہو گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2023ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی ق لیگ میں شامل ہو گئیں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد مسلم لیگ سے طویل عرصے بعد اپنے سیاست کا آغاز کریں گی،انہوں نے کہا 2017 میں معلوم تھا کہ ہواؤں کا رخ عمران خان کی طرف تھا لیکن سچ کا علم اٹھایا اور آج میری کہی تمام باتیں سچ ثابت ہوئیں،قابلِ احترام سیاستدان چوہدری شجاعت کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔

۔مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ ہماری دعاؤں میں ہیں۔پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2017 میں یز دیت کے خلاف حلف اٹھایا، مجھے تب معلوم تھا کہ ہواؤں کا رخ کس طرف ہے، تب طاقت کا رخ عمران خان کی طرف تھا۔

(جاری ہے)

تب میں جو باتیں بتائیں آج وہ ایک ایک کر کے سچ ثابت ہو رہی ہیں۔

مجھ سمیت دیگر لوگ تحریک انصاف میں کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ روشن پاکستان کے وژن کے ساتھ آئے تھے۔پانچ سال کے دوران کئی سیاسی جماعتوں نے شمولیت کی دعوت دی تاہم میں نے کسی پارٹی کو جوائن نہیں کی،آج میں مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر رہی ہوں، کیونکہ یہ وہ جماعت ہے جوبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی جماعت ہے۔میں اس لیے بھی پارٹی جوائن کر رہی ہوں کہ چوہدری شجاعت حسین قابل احترام سیاستدان ہیں، یہ وہ شخصیت ہیں جن کا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے۔

انہوں نے اپنی کرسی کو کبھی قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں کیا۔چوہدری شجاعت حسین کی پاکستان کے لیے بہت خدمات ہیں،انہی سے متاثر ہو کر ان کی شاگردی اختیار کر رہی ہوں۔چوہدری شجاعت وزیراعظم کی کرسی پر بھی بیٹھے اس کے باوجود ان پر کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ اس موقع پر سلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت بنی تو میرے بیٹے چوہدری سالک کو وزیر بنایا گیا۔میں نے کبھی سفارش نہیں کی کہ میرے بیٹے کو وزیر بنائیں۔منافقت اور تکبر نہ ہو تو ہمیشہ کامیاب رہیں گے۔جس شخص میں ’میں ‘ آجائے ناکامی اس کا مقدر بنتی ہے۔مجھے تکبر کبھی برداشت نہیں۔میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔چودھری سرور نے عائشہ گلالئی کو ق لیگ میں خوش آمدید کہا، چودھری شافع حسین نے کہا کہ ہم عزت اور رواداری کی سیاست کو لے کر آگے چلیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات