ایبٹ آباد۔ڈپٹی کمشنر کا جوڈیشل کمپلیکس‘ڈگری کالج ملک پورہ کے تعمیراتی کام کاجائزہ

جمعہ 26 مئی 2023 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال جوڈیشل کمپلیکس ایبٹ آباد اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ملک پورہ میں اے ڈی پی سکیمز کے تحت جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی پی سکیموں کے تحت جاری متعددتعمیراتی کاموں کی تکمیل کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے جوڈیشنل کمپلیکس ایبٹ آباد اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ملک پورہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو جاری تعمیرات کو ایس او پیز کے عین مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، ٹیکنیکل آفیسر فائنانس اینڈ پلاننگ بھی موقع پر موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :