سرسوں کا تیل انسانی صحت کیلئے بہت سے طبی فوائد کا حامل ہے، امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن

اتوار 28 مئی 2023 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) سرسوں کا تیل دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اجزاء میں سے ایک ہے، سرسوں کا تیل انسانی صحت کیلئے بہت سے طبی فوائد کا حامل ہے۔ امریکی جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سرسوں کا تیل کا دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔ اس کے علاوہ سرسوں کا تیل اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل بھی ہوتا ہے جو جسم کی بیرونی سطح پر یا کھانے میں استعمال نظام ہاضمہ کی بیماریوں کو روک سکتا ہے جن میں موسمی امراض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرسوں کا تیل انسانی جسم میں خون کی گردش میں بہتری کیلئے بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پٹھوں میں تناؤ کو کم کرنے اور پسینے کے غدود کو رواں رکھ کر جسم سے زہریلا مواد دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ مزید برآں سرسوں کے تیل میں بہت زیادہ وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو جلد کے لئے اچھا ہوتا ہے اور اسے جلد پر لگانے سے جھریاں کم ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح سرسوں کا تیل بالوں کی افزائش کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اگر بال گر چکے ہوں یا ان کی نمو کی شرح سست ہو تو سرسوں کا تیل استعمال کرنا بہتر ہے۔\395

متعلقہ عنوان :