یوم تکبیر کے حوالے سے ملتان میں تقریب،کیک کاٹا گیا

اتوار 28 مئی 2023 17:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) 28مئی یوم تکبیر کے حوالے سے انجمن تاجران جنرل بس اسٹینڈ ملتان کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو یوم تکبیر کے موقع پر ہونے والی تقریب میں چیئرمین انجمن تاجران جنرل بس اسٹینڈ رانا اصغر ،شیخ را سخ شر یف ، خرم شہزاد قاصی ریاض ،مقصود رحما نی،نزاکت حسین بھٹی ،اسلم شاہ ، رانا اسامہ، شیخ عمیر ،راجہ ریاض ،شیخ باقر یو نس اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و بقا کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔اس دوران شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پاکستان کے ایٹمی اسلا می طا قت ہونے پر فخر ہے، ہمیں یوم تکبیر کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ملک میں امن وامان کے قیام ،سلا متی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریع نہیں کریں گے،ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :