ملتان میں موسلا دھار بارش،ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی محکموں کو الرٹ کر دیا

اتوار 28 مئی 2023 17:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ملتان میں موسلا دھار بارش ،شدید طوفان اور ژالہ باری کے باعث ضلعی محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے اتوار کے روز ملتان میں موسلا دھار بارش،شدید طوفان اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس سمیت متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز موسلادھار بارش کی صورت میں اپنی اپنی تحصیلوں میں انتظامات مکمل کرنے،اپنی تحصیلوں میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے اور اپنے علاقوں کا دورہ کرنے اورتمام اےسیز ، واسا ڈائریکٹرز اور زونل افسران کو ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے واسا کو نکاسی آب یقینی بنانے اور نکاسی آب مشینری اور افرادی وسائل دستیاب رکھنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نےشدید بارش کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :