یکم مئی سے ابتک گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنیوالے دکانداروں سے 12لاکھ72ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول

سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اورمصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ مزمل الیاس

پیر 29 مئی 2023 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں،ضلع بھر میں گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوںاورملاوٹ مافیاکو کسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا ، تمام مارکیٹوں، بازاروں،سپر اسٹوروں ،گوشت سمیت سبزیوں اور پھلوں کی دوکانوں پر سرکاری نرخ نامہ روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ننکانہ مزمل الیاس نے ان خیالات کا اظہار ماہ مئی کے دوران ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ننکانہ رائے ذوالفقار،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ زوہیب شفیع،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل مدثر ممتاز، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ،چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف ،ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم گھمن ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ۔بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اے ڈی سی آر ننکانہ نے شاباش دی جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو اپنی کارکردگی اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو ننکانہ مزمل الیاس نے اس موقع پر بتایا کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ آویژاں نہ کرنے پریکم مئی سے ابتک مارکیٹیوں اور بازاروںمیں18ہزارسے زائددکانوں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران401 ناجائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے افراد سے مجموعی طور پر12 لاکھ72ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصو ل کیا گیا ہے جبکہ03دوکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میںایف آئی آر درج کروائی گئیںاور ان دکان مالکان کو حراست میںلیا گیاہے۔

محکمہ فشریز نے جال کے ذریعے مچھلی پکڑنے اور چھلکے والی مچھلی بازار میں فروخت کرنے پر تین ماہ کیلئے پابندی لگا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کے احکامات اور ڈائریکٹر فشریز (ایکوا کلچر ) ڈاکٹر محمد عابد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز قصور مہر معوذ اسلم نے نیلام شدہ سرکاری آب ہائے سے بذریعہ جال مچھلی پکڑنے اور بازار میں فروخت کرنے پر تین ماہ یکم جون تا 31اگست2023تک پابندی لگا دی ہے اور ضلعی سطح پر چیکنگ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیںجو اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائینگی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر مہر معوذ اسلم کے مطابق یہ تین ماہ کا عرصہ مچھلی کی افزائش نسل کا موسم ہوتا ہے اور اس دوران جال کے ذریعے مچھلی پکڑنا اور منڈی میں بیچنا قانونی خلاف ورزی ہے تا ہم اس عرصہ کے دوران فش فارمرزبھی اپنے پرائیویٹ فارمز سے مچھلی پکڑنے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سے اجازت لینے کے پابند ہونگے خلاف ورزی کی صورت میں محکمہ فشریز قانونی کاروائی کریگا۔

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور میں ای-روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیچ کے داخلے جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ای-روزگار ٹریننگ پروگرام یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان اپنے گھر بیٹھے آن لائن اور باعزت طریقے سے پیسے کما سکیں۔

سولہ سالہ تعلیم یافتہ نوجوان ای-روزگار ٹریننگ پروگرام کے ذریعے پیش کردہ سات مختلف کورسز میں سے کسی ایک میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ہر کورس میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ امیدوار سیکھے ہوئے ہنر کو استعمال کرکے آن لائن کما سکیں۔اب تک باون ہزار سے زائد نوجوان اس پروگرام سے تربیت حاصل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے ماہانہ اچھی رقم کما رہے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار داخلہ کے لیے اپنی آن لائن درخواست ویب سائٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر جمع کر سکتے ہیں۔